چینی کمپنی نے روبوٹ کو ٹینس کھیلنے کی تربیت دی، جو انسان کے ساتھ کھیلنے میں کامیاب رہا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی گال بوٹ نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو ٹینس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محققین نے یونی ٹری کمپنی کے روبوٹ کو ٹینس کھیلنے کی تربیت دی، جس کے بعد اس کا مقابلہ ایک انسان سے کرایا گیا۔
اس ٹیکنالوجی کے تحت روبوٹ کو انسانی حرکات کو سمجھنے کی تربیت دی گئی تاکہ وہ ٹینس کھیلنے کے لیے ضروری مہارتیں سیکھ سکے۔ یونی ٹری جی 1 نامی روبوٹ نے مختلف طریقوں سے گیند کو واپس ہٹ کیا، جس پر سائنسدان حیران رہ گئے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کے طریقہ کار کے نتائج حیران کن ہیں اور روبوٹ نے حقیقی دنیا میں انسان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔















