عوام کے لئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے کا امکان

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی ہے، نیپرا 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عوام کے لئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دی ہے۔

سی پی پی اے نے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔

نیپرا اس درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گی اور اس کا فیصلہ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں