افغان طالبان کے الزامات پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان نمازیوں کے قاتل ہیں اور مریضوں کو قتل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسکول کے بچوں اور مساجد کے نمازیوں کے قاتل ہیں، جو مریضوں کو قتل کرنے اور پاکستان پر الزام لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خواجہ آصف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں اور افغان طالبان رجیم کے انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ۔
سیکورٹی ذرائع نے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ڈرگ اسپتال کو نشانہ بنانے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
پاکستانی حکام نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنایا جبکہ وہاں ایمونیشن رکھا گیا تھا، اور آپریشن غضب للحق کے اہداف واضح ہیں۔














