فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں شامل نہیں ہوگا۔ میکرون

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں شامل نہیں ہوگا، جبکہ کشیدگی کے بعد آزاد جہاز رانی کی ضمانت کے لیے اتحاد کی تیاری جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں شامل نہیں ہوگا: میکرون

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے واضح کیا ہے کہ فرانس کبھی بھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس تنازع کے فریق نہیں ہیں اور موجودہ صورتحال میں ہرمز کھولنے کے کسی آپریشن میں شامل نہیں ہوں گے۔

صدر میکرون نے مزید کہا کہ فرانس ایک اتحاد کی تیاری کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت فراہم کرے۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے بھی کہا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں شریک نہیں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں