راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات اور ڈیل چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی پالیسی سیاستدانوں سے بات چیت نہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات اور ڈیل کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسی میں سیاستدانوں سے بات چیت شامل نہیں۔
راناثنااللہ نے سماء کے پروگرام ‘ندیم ملک لائیو’ میں کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تحریک انصاف کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کریں گے۔
راناثنااللہ نے افغانستان کے بارے میں کہا کہ پاکستان کا وہاں قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور افغانستان کی طرف سے ضمانت ملنے تک کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کو دہشتگردوں کے کیمپس کے شواہد دیئے گئے ہیں، اور پاکستانی کارروائیوں کو قبول نہیں کیا جا رہا۔
راناثنااللہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو سچائی سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ امریکا سے کوئی معاملہ نہیں ہے جس پر وہ شکوہ کریں۔















