ایرانی سپریم لیڈر کی روس میں موجودگی کی تردید، اسرائیل پر حملے جاری

ایران نے سپریم لیڈر کی روس میں موجودگی کی تردید کی جبکہ اسرائیل پر حملے جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سپریم لیڈر کی روس میں موجودگی کی تردید، اسرائیل پر حملے جاری

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی روس میں موجودگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ روس میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر تہران میں موجود ہیں اور تمام عسکری و سیاسی معاملات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، ایک گھنٹے میں بیلسٹک میزائلوں کی دوسری لہر اسرائیل کی طرف داغی گئی ہے۔ ایرانی افواج کے مطابق، ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں اسرائیل کے سائبر ٹیکنالوجی مراکز اور ہتھیار سازی کی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے مزید کہا ہے کہ جس پڑوسی ملک سے خارگ پر حملہ ہوا، اس کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر 55 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں