یادداشت بہتر بنانے کے لیے روزانہ 20 منٹ کی ورزش مفید ہے ،تحقیق

نئی تحقیق کے مطابق، روزانہ 20 منٹ کی ورزش دماغی لہروں کو متحرک کرتی ہے جو یادداشت کو بہتر بناتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یادداشت بہتر بنانے کے لیے روزانہ 20 منٹ کی ورزش مفید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ صرف 20 منٹ کی جسمانی سرگرمی، جیسے سائیکل چلانا، دماغی لہروں کو متحرک کرتی ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے 17 سے 50 سال کے 14 افراد پر تجربات کیے جن کے سروں میں مرگی کے علاج کے لیے الیکٹروڈز نصب کیے گئے تھے۔ انہیں روزانہ 20 منٹ کی ورزش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ محققین نے پایا کہ ورزش کے بعد دماغی لہریں زیادہ فعال ہوتی ہیں جو دیگر دماغی حصوں تک پہنچ کر تجزیہ کرنے اور یاد رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق، مختصر جسمانی سرگرمیوں سے دماغ کی تفصیلات کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور یہ ہر عمر میں یادداشت کو مستحکم رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں