رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصد کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد کم ہو کر 70.41 کروڑ ڈالر رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصد کمی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔ ادارے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد کم ہو کر 70.41 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 1.58 ارب ڈالر تھی۔ فروری 2026 میں بیرونی سرمائے کا حجم 18.67 کروڑ ڈالر رہا، جس میں نجی شعبے میں 13.55 کروڑ ڈالر اور سرکاری شعبے میں 5.1 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

مزید برآں، جنوری 2026 کے مقابلے میں فروری 2026 میں ملکی برآمدات میں 9.6 فیصد کمی ہوئی اور مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات 5.4 فیصد کم ہو کر 20.74 ارب ڈالر رہ گئیں۔ ٹیکسٹائل برآمدات میں 7 فیصد کمی جبکہ فوڈ گروپ کی برآمدات میں 32.5 فیصد کمی دیکھی گئی، خاص طور پر چاول کی برآمدات میں 39.3 فیصد کمی ہوئی۔

امریکا کو برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چین کو ہونے والی برآمدات میں 23 فیصد کمی آئی۔

دیگر متعلقہ خبریں