پہلے جواب، پھر حساب، امن فی الحال ممکن نہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کے ساتھ امن کی تجاویز مسترد کر دیں، اسرائیل اور امریکا کو شکست دینے کا عزم۔ علی لاریجانی نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پہلے جواب، پھر حساب، امن فی الحال ممکن نہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ نے امریکا کے ساتھ امن کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال امن کا وقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کو پہلے شکست دیں گے اور تاوان وصول کریں گے۔ یہ تجاویز ایران کو دو ثالث ممالک کی جانب سے بھیجی گئی تھیں۔

ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا گیا پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے ایرانی بحریہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے بہادر مجاہدین کی قربانیاں ظالم قوتوں کے خلاف جدوجہد کا حصہ ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں