میٹرک گیس پیپرز اور پیئرنگ اسکیمز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات سے قبل سوشل میڈیا پر گیس پیپرز کی شیئرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیصل آباد: میٹرک گیس پیپرز کی سوشل میڈیا پر شیئرنگ پر پابندی

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات سے قبل سوشل میڈیا پر گیس پیپرز اور پیئرنگ اسکیمز کی شیئرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ قدم امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ شامل ہو سکتا ہے۔ میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں