کراچی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 33 خواتین گرفتار

ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 33 خواتین گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں جسم فروشی کے لیے جا رہی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے پاسپورٹ آفس صدر کے قریب دو ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی کراچی کی ہدایات پر کی گئی۔

کارروائی کے دوران انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر مواد برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو وزٹ ویزے کے بہانے متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا تھا جہاں انہیں جسم فروشی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پریوینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں