اسرائیل کا علی لاریجانی اور بسیج کمانڈر کو شہید کرنے کادعویِٰ

نیتن یاہو نے علی لاریجانی کی ہلاکت کو ایرانی حکومت کے خاتمے کی کوشش قرار دیا اور امریکا کے ساتھ تعاون کی تصدیق کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کا علی لاریجانی کی ہلاکت کو ایرانی حکومت کے خاتمے کی کوشش قرار

یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ان کو نشانہ بنانے کا مقصد ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنا اور عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا موقع دینا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ویڈیو بیان میں علی لاریجانی اور بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی حکومت کے ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ عوام کو اپنی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کا موقع مل سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یہ سب کچھ فوری نہیں ہوگا، لیکن مسلسل حملے جاری رکھنے سے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل طے کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران کے خلاف کارروائیوں میں قریبی تعاون ہے، اور دونوں ممالک کی افواج مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں