امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو کی حکمت عملی کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو نیٹو کی مدد کی ضرورت نہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کی حکمت عملی کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو نیٹو کی طرف سے مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کو دیگر ممالک سے حمایت ملی لیکن نیٹو کی طرف سے تعاون نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے بھی تعاون نہیں کیا، حالانکہ وہ دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر راضی تھے۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو اچھا انسان قرار دیا مگر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔
صدر ٹرمپ نے ایران کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضروری تھا کہ اس ایٹمی خطرے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ابھی مشرق وسطیٰ سے نکلنے کے لئے تیار نہیں ہے لیکن جلد ہی وہاں سے نکل جائے گا۔
صحافیوں نے امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم کے ڈائریکٹر جو کینٹ کے استعفے کے بارے میں سوال کیا، جس پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو کینٹ کو کمزور سمجھتے تھے اور ان کے استعفے کو اچھا قدم قرار دیا۔











