پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کے لیے 52 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی، جن میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کے تحت 52 کروڑ 35 لاکھ روپے کی مالیت سے 20 ٹویوٹا فارچیونر اور 12 ہائی لکس گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
منصوبے کے مطابق 37 کروڑ 27 لاکھ روپے کی لاگت سے 20 ٹویوٹا فارچیونر سگما 4×4 اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کے لیے 11 کروڑ 26 لاکھ روپے کی مالیت سے 12 4×4 ہائی لکس ڈالے خریدے جائیں گے۔ ان گاڑیوں میں نائٹ وژن، تھرمل کیمرے اور جدید سکیورٹی آلات شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ نے فارچیونر گاڑیوں کو لگژری قرار دے کر اعتراض اٹھایا تھا، تاہم موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کے ذریعے گاڑیوں کی خریداری اور استعمال ہوگا۔















