افغان طالبان نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنایا، جھوٹے بیانات کو ڈیلیٹ کرنا پڑا، پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عطا تارڑ: افغان طالبان نے اسپتال حملے کا جھوٹا بیانیہ بنایا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی اور انہیں جھوٹے بیانات کو ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ، کیونکہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ افغان طالبان کے انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے اور پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنایا جہاں ہم نے حملہ کیا، وہاں ایمونیشن موجود تھا، جس کا ثبوت وہاں کے دھماکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کابل اور ننگرہار میں کیے گئے حملے پیشہ ورانہ تھے اور کسی اسپتال یا بحالی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں