ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے کہا ہے کہ پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلا ہے، خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومت ایران سے رابطہ کرکے گزر سکتے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے کہا ہے کہ پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومت ایران سے رابطہ کرکے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کے جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے، جبکہ یہ راستہ صرف امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے لیے بند ہے۔
ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ جارحیت میں ملوث ممالک کے علاوہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کے لیے کھلا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہاز ‘کراچی’ حال ہی میں ایرانی جزائر کے درمیان ایک تنگ راستے سے گزرا، جس پر 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل تھا۔ یہ جہاز ایران کے منظور شدہ راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔











