پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے محفوظ سفر، ایران کا منظور شدہ محفوظ راستہ سامنے آگیا؟

پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا ایران کے منظور شدہ راستے کی نشاندہی کرتا ہے، جو غیر رسمی میرین ٹریفک کنٹرول نظام کی علامت بن گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا ایران کے منظور شدہ راستے کی علامت

آبنائے ہرمز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ٹینکر نے حال ہی میں آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایران کے ساحل کے قریب سے سفر کیا، جو ایران کے منظور شدہ راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس پاکستانی پرچم بردار جہاز ‘کراچی’ نے ایرانی جزائر لارک اور قشم کے درمیان تنگ راستے سے گزرتے ہوئے خلیج عمان کی جانب سفر کیا، اس جہاز میں 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل موجود ہے۔

پاکستانی ٹینکر کا ایرانی ساحل کے قریب سے محفوظ راستے سے گزرنا ایران کے غیر رسمی میرین ٹریفک کنٹرول نظام کی علامت بن گیا ہے۔ بھارت اور ترکیے سمیت کئی ممالک نے ایران سے محفوظ راہ داری کی درخواست کی ہے جبکہ بیمہ کمپنیاں اور بینک ایرانی راستے پر بڑھتے خطرات سے فکرمند ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسیٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کی گزرگاہ شروع ہو چکی ہے اور ایران کے ساتھ جنگ مہینوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں