بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے، سیاسی ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو روکنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی نہ صرف مجرمانہ فعل ہے بلکہ اس سے سیاسی ماحول میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے سیاسی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں کی بندش سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے ملک مزید تقسیم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بانی کی بہنوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے کچھ ابہام پایا جاتا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود اچکزئی کے اعلان کے بعد تحریک کی صورتحال واضح ہوگی۔















