پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.75 فیصد اضافہ ہوا، آٹو سیکٹر کی پیداوار 67 فیصد بڑھی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.75 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق آٹو سیکٹر کی پیداوار میں 67 فیصد اور دیگر ٹرانسپورٹ کی پیداوار میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
فرنیچر کی پیداوار میں 13 فیصد، تمباکو کی پیداوار میں 10.71 فیصد اور پیٹرولیم کے شعبے میں 11.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خوراک، مشروبات، ملبوسات اور ربڑ مصنوعات کی پیداوار بھی بہتر ہوئی۔
جنوری میں سالانہ بنیاد پر صنعتی ترقی کی شرح 1054 فیصد رہی، جبکہ دسمبر 2025 کے مقابلے میں جنوری 2026 کی پیداوار 12.08 فیصد بڑھی۔ تاہم، پہلے سات ماہ میں لیدر، اسٹیل اور کھاد سمیت آٹھ سے زائد بڑی صنعتوں کی کارکردگی خراب رہی۔















