ایران جنگ میں شدت، اسرائیل کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کا خدشہ

ڈیوڈ سیکس نے ایران جنگ کے تناظر میں اسرائیل کی جانب سے جوہری ہتھیار کے ممکنہ استعمال پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ جنگ کی شدت عالمی سطح پر خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ میں شدت، اسرائیل کے جوہری ہتھیار استعمال کا خدشہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مصنوعی ذہانت اور کرپٹو امور کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے ایران جنگ کے تناظر میں اسرائیل کی جانب سے جوہری ہتھیار کے ممکنہ استعمال پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی شدت عالمی سطح پر خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

ڈیوڈ سیکس نے ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں کہا کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو اسرائیل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے بعد وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات خطے کو بڑے بحران میں دھکیل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی حکمت عملی میں شدت لانے کے حامی عناصر موجود ہیں، مگر اس کے نتیجے میں تیل و گیس تنصیبات، پانی کی فراہمی اور خلیجی ممالک کے انفراسٹرکچر کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کی جوابی کارروائیاں بھی وسیع ہو سکتی ہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور عالمی منڈیوں پر بھی اس کے اثرات نمایاں ہیں، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیانات میں مختلف مؤقف اختیار کیا ہے، ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا نے ابتدائی مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی، تاہم یہ بھی کہا کہ کارروائی مکمل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ دو ہفتے ہو چکے ہیں اور کسی فریق کی جانب سے پسپائی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں