بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے، سکیورٹی الرٹ جاری۔
بغداد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفارتخانہ بغداد کو ڈرون اور راکٹ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جسے حالیہ عرصے کے سب سے بڑے اور شدید ترین حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اسے حالیہ حملوں کے آغاز کے بعد سب سے بڑا سمجھا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملوں سے کچھ گھنٹے قبل ہی امریکی سفارتخانے نے عراق میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروہ انٹرنیشنل زون بغداد کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔











