سنجے دت اور نورا فتیحی کے گانے پر پابندی کا مطالبہ

سنجے دت اور نورا فتیحی کے گانے پر فحاشی کے الزامات کے بعد پابندی کی درخواست کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنجے دت اور نورا فتیحی کے گانے پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا نیا گانا ‘سرکے چونر تیری سرکے’ تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔

فلم ‘کے ڈی: دی ڈیول’ کے اس گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جس کے بعد اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایڈووکیٹ وینیت جندال نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو شکایت درج کروائی ہے، جس میں گانے کے بول کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید برآں، ایڈووکیٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی مطلع کیا ہے کہ گانے کے بول اور فلم بندی میں فحاشی موجود ہے، جو کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے لیے نامناسب ہیں، لہذا اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں