آسکرز میں ہسپانوی اداکار کا فلسطین کے حق میں نعرہ، پریانکا کا ردعمل وائرل

آسکرز میں ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم کے فلسطین کے حق میں نعرے پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل وائرل ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آسکرز میں ہسپانوی اداکار کا فلسطین کے حق میں نعرہ، پریانکا کا ردعمل وائرل

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2026 کی آسکرز تقریب 15 مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جہاں ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم کے فلسطین کے حق میں نعرے نے توجہ حاصل کی۔ اداکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔

اس تقریب میں کئی فنکاروں نے ‘آرٹسٹس فور سیز فائر’ کا بیج پہن کر غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی۔ ہاویئر بارڈیم نے کہا کہ ہم 23 سال بعد ایک غیر قانونی جنگ میں ہیں جو ٹرمپ اور نیتن یاہو نے شروع کی۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اسٹیج پر موجود تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاویئر کے نعرے پر ان کے تاثرات تبدیل ہوئے اور وہ زبردستی مسکرائیں۔ ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور دنیا بھر کی معروف شخصیات نے ان پر تنقید کی جبکہ ہاویئر بارڈیم کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں