مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے مہنگا

پاکستان میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے بڑھ کر 523,762 روپے ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 128 روپے کا اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے مہنگا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں چار دن کی کمی کے بعد سونا اور چاندی دوبارہ مہنگے ہوگئے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے مہنگا ہوکر 523,762 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 449,041 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 128 روپے بڑھ کر 8,569 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 5,019 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں