عید 2026 پر مہندی کے جدید ڈیزائنز میں ٹکی، عربی، بیل اور فنگر ڈیزائنز شامل ہیں جو خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عید 2026 کے موقع پر پاکستان میں مہندی کے جدید اور دلکش ڈیزائن مقبول ہو رہے ہیں۔ اس عید پر ٹکی، عربی، بیل اور فنگر ڈیزائنز کے ساتھ فل ہینڈ یا برائیڈل مہندی بھی خواتین میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
مہندی کے یہ نئے رجحانات روایتی نفاست کو جدید آرٹ کے ساتھ یکجا کرتے ہیں، جہاں ٹکی ڈیزائن کے گول دائرے، عربی ڈیزائن کے بڑے پھول، اور بیل ڈیزائن کی باریک ٹہنیاں شامل ہیں۔
اس عید پر فنگر ڈیزائنز میں انگوٹھی کی شکل کے جیومیٹرک ڈیزائن اور فل ہینڈ میں باریک نقش و نگار کی بھرمار ہے، جو عید کی خوشیوں کو مزید خوبصورت بنا رہی ہیں۔















