ایران کا اسرائیلی و امریکی اہداف پر میزائل حملہ، ‘وعدہ صادق 4’ کی 57 ویں لہر

ایران نے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر میزائل حملے کیے، آپریشن ‘وعدہ صادق 4’ کی 57 ویں لہر کے تحت یہ کارروائی کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا اسرائیلی و امریکی اہداف پر میزائل حملہ، 'وعدہ صادق 4' کی 57 ویں لہر

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل اور امریکی اہداف پر میزائل حملے کیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کے تحت کی گئی۔

آئی آر جی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے 57 ویں لہر کے تحت کیے گئے ہیں، جن میں مختلف بیلسٹک میزائل استعمال ہوئے۔ ان کارروائیوں کو ‘یا سید الساجدین علیہ السلام’ کے نام سے منسوب کیا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے اہم مقامات جیسے کمانڈ اور کنٹرول سینٹرز، میزائل دفاعی نظام اور مواصلاتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ خیبر شکن، عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے۔

بیان کے مطابق ایران نے قطر میں العدید ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔ اس حملے میں ذوالفقار اور قیام درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔

تاحال ان حملوں کے نقصانات یا جانی نقصان سے متعلق آزاد ذرائع سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ متعلقہ ممالک کی جانب سے بھی فوری ردِعمل جاری نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں