بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 5615 پاکستانی ایران سے گوادر اور چاغی کے راستے وطن واپس پہنچے ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں جنگ کے باعث وہاں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ 28 فروری سے گزشتہ رات تک 5615 پاکستانی گوادر اور چاغی کے راستے وطن پہنچے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران 2117 ایرانی ڈرائیورز اور 431 دیگر غیر ملکی بھی ایران سے پاکستان پہنچے۔ ضلعی انتظامیہ نے گوادر اور چاغی میں آنے والے مسافروں کی دیکھ بھال کی اور انہیں منزل تک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں کی سہولت، حفاظت اور آرام کے لئے مکمل طور پر مستعد ہے۔











