ابوظبی میں میزائل حملے سے ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

ابوظبی کے بنی یاس علاقے میں میزائل ملبے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق، حالیہ حملوں میں سات ہلاکتیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابوظبی میں میزائل حملے سے ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

ابوظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ابوظبی کے بنی یاس علاقے میں میزائل کے ملبے کے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ اماراتی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر قیام کی ہدایت دی ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو چکی ہے، جن میں تین پاکستانی شہری شامل ہیں۔

یہ صورتحال خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا نتیجہ ہے، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں