ایران نے خارگ آئل ٹرمینل پر حملے کی صورت میں حملہ آور ملک کی تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر خارگ آئل ٹرمینل پر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی میں حملہ آور ملک کی تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بیان دیا کہ ایران اپنی وارننگ کو عملی جامہ پہنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو بھی ملک اپنی سرزمین کو حملے کے لیے استعمال ہونے دے گا، اسے ایران کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے حال ہی میں ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا اشارہ دیا تھا، جو ایران کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز ہے۔ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور واقع ہے اور وہاں سے ایران کی 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔











