ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی و اسرائیلی دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا اعلان کیا، خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کی مخالفت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا امریکی و اسرائیلی دباؤ کے خلاف سخت موقف

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے، کیونکہ ان کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر فرانسیسی صدر سے گفتگو بھی کی ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کے خلاف صہیونی امریکی جارحیت جاری رہے گی، خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سرزمین پر مزید حملے نہ ہونے کی یقین دہانی کے بغیر جنگ کے خاتمے کی بات بے معنی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں