امریکی صدر کا اعتراف شکست؟ نیٹو سے آبنائےہرمز میں دفاعی تعاون نہ ملنے پر گلے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دفاعی تعاون نہ ملنے پر شکوہ کیا اور آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے عالمی مدد کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر کا نیٹو پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دفاعی تعاون نہ ملنے پر شکوہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دفاعی تعاون نہ ملنے پر شکوہ کیا ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب امریکہ کو ضرورت پڑی تو نیٹو موجود نہیں تھا، حالانکہ امریکہ نے نیٹو کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کیے۔

صدر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا کہ جنگ جیتنے کے بعد اسٹارمر نے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کیا، لیکن طیارہ بردار جہازوں کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں اور ایران کا بحری و فضائی دفاع ختم کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جن ملکوں کا تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے، انہیں آگے آنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں مذاکرات کے قابل قیادت موجود نہیں، اور ایران کے نئے سپریم لیڈر شاید زندہ نہیں ہیں۔ انہوں نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام بھی لگایا۔

ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کرنے کی خواہش ظاہر کی اور چین، جاپان اور دیگر ممالک سے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے مدد کی اپیل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں