وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ عید کی چھٹیوں سے پہلے رقم وصول کر سکیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو عید کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ دی جائے گی۔
وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور انہوں نے تنخواہیں عید سے پہلے ادا کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔















