آئی سی سی نے فروری کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
مردوں کی کیٹیگری میں صاحبزادہ فرحان، ویل جیکس اور شیڈلی وین شالک وک کو شامل کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 383 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا اور دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے۔
خواتین کی کیٹیگری میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما اور بھارت کی اروندھتی ریڈی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فاطمہ ثنا نے ساؤتھ افریقہ کی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔















