102 سالہ چینی خاتون کی صحت مند زندگی نے لوگوں کو حیران کر دیا

102 سالہ چینی خاتون جن باؤ لینگ کی صحت مند زندگی نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ وہ 50 سال سے اسپتال نہیں گئیں اور منفرد طرز زندگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
102 سالہ چینی خاتون کی صحت مند زندگی نے لوگوں کو حیران کر دیا

چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرقی چین کی 102 سالہ خاتون جن باؤ لینگ انٹرنیٹ پر اپنے منفرد طرز زندگی کی وجہ سے وائرل ہو گئی ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ Zhejiang کے علاقے Taizhou سے ہے اور وہ اپنی لمبی عمر اور خوش مزاجی کی وجہ سے مشہور ہیں۔

حیرت انگیز طور پر، 102 سال کی عمر میں بھی وہ ذہنی طور پر مستعد ہیں اور جسمانی صحت مثالی ہے۔ پچھلے 50 سالوں میں انہیں کبھی اسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

وہ صبح 9 بجے کے قریب اٹھتی ہیں اور باغ میں سورج کی روشنی کا لطف اٹھاتی ہیں، جبکہ شام 7 بجے سونے چلی جاتی ہیں اور دن بھر کئی بار قیلولہ کرتی ہیں۔

ان کے بیٹے ہو ہوامی نے بتایا کہ وہ دن بھر میں 15 گھنٹے سوتی ہیں۔ ان کی غذا میں نوڈلز یا چاول شامل ہیں اور وہ گوشت پسند کرتی ہیں۔

وہ روزانہ 2 انڈے اور 3 مالٹے کھاتی ہیں، مگر سبزیاں زیادہ پسند نہیں۔ ان کی بینائی بہترین ہے اور ہاتھ درست کام کرتے ہیں، وہ سلائی بھی کر سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں