ایف آئی اے کی کراچی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر پر کارروائی

ایف آئی اے نے کراچی کے ملیر اور کورنگی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر پر کارروائی کی اور اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف آئی اے کی کراچی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر پر کارروائی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے نے کراچی کے ملیر اور کورنگی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر پر کارروائی کی اور متعدد اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لے لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، یہ کارروائی مبینہ کرپشن سے متعلق کی گئی۔

کارروائی کے دوران تحویل میں لی گئی اشیاء میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دستاویزات شامل ہیں۔ غیر قانونی کٹوتیوں سے متعلق چھپائی گئی شکایات بھی برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق، کچھ مستحقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لیے گئے ہیں، اور ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک منظم گروہ مستحقین کا استحصال کر رہا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں