کیا ایران کشیدگی کے باعث ٹرمپ کا متوقع دورۂ چین مؤخر ہو جائے گا؟

صدر ٹرمپ کا ممکنہ دورہ چین خطے کی صورتحال پر منحصر ہے، ایران کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تاخیر ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین خطے کی صورتحال پر منحصر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا متوقع دورہ خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دورے کی ممکنہ تاخیر کا تعلق آبنائے ہرمز کی صورتحال سے نہیں ہوگا۔

وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملاقات مؤخر ہوئی تو اس کی بنیادی وجہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور خطے کی غیر یقینی صورتحال ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال کے باعث صدر ٹرمپ اپنے سفری شیڈول پر نظر ثانی کر سکتے ہیں اور اگر ایران سے متعلق حالات پیچیدہ ہوئے تو ممکنہ طور پر امریکا میں قیام کو ترجیح دیں گے۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فیصلے قومی مفاد اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں