پاکستان اور چین کے تعلقات مستحکم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط برقرار ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین قابل اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفاد اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی روابط رہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بلا جواز ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حال ہی میں اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں افغانستان سے متعلق پیش رفت بھی شامل تھی۔ گزشتہ جمعرات کی بریفنگ میں ترجمان نے اس پہلو کی تصدیق کی تھی کہ افغانستان کیلئے چین کے نمائندہ خصوصی کے دورے میں افغان معاملہ زیر بحث آیا اور یوئے شیاؤ یونگ کے دورے میں علاقائی امن و استحکام پر بھی مشاورت ہوئی تھی۔












