مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر کمی کا خدشہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر کی کمی کا خدشہ ہے، جس سے پاکستانی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر کمی کا خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے سبب پاکستان کی ترسیلات زر میں سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر کی کمی کا خطرہ ہے۔

مشرق وسطیٰ میں تقریباً 60 لاکھ پاکستانی کام کر رہے ہیں اور سالانہ 7 سے 8 لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ اگر کشیدگی جاری رہی تو 2026 میں 5 لاکھ پاکستانی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے، جبکہ مزید 5 لاکھ کی واپسی کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال سے پاکستان کے روزگار کے بازار پر دباؤ بڑھے گا اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کا تقریباً 10 فیصد ہیں، جن میں سعودی عرب اور یو اے ای اہم مارکیٹس ہیں۔ پائیڈ نے نئے ممالک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں