کیا پاکستان متحدہ عرب امارات کو گندم مصنوعات برآمد کرے گا؟

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے فلور مل انڈسٹری اور کسانوں کو معاشی فائدہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان متحدہ عرب امارات کو گندم مصنوعات برآمد کرے گا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں آٹا، میدہ، سوجی اور دیگر اشیا برآمد کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات کی فراہمی کی درخواست دی ہے، جس سے پاکستان کی فلور مل انڈسٹری اور کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

سری لنکا، چین سمیت دیگر ممالک بھی پاکستان سے گندم مصنوعات خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام فلور ملز اس برآمدی نظام میں شامل ہوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کو گندم مصنوعات کی برآمد میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پاکستان میں گندم کی نئی فصل کی آمد سے ملکی غذائی ضروریات سے زائد گندم دستیاب ہوگی، جبکہ پنجاب کی نئی گندم اگلے ماہ متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں