چین نے ٹرمپ کی جنگی بیڑے بھیجنے کی اپیل پر ردعمل نہیں دیا

چین نے ٹرمپ کی جنگی بیڑے بھیجنے کی اپیل پر فوری جواب دینے سے گریز کیا اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے ٹرمپ کی جنگی بیڑے بھیجنے کی اپیل پر ردعمل نہیں دیا

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جنگی بیڑے بھیجنے کی اپیل پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے اور فریقین کو کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پیر کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ تشویش کا باعث ہے اور آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تجارتی سامان اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے۔

چینی ترجمان نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ صورت حال مزید خراب نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق خطے میں کشیدگی میں اضافے سے عالمی سطح پر معاشی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے استحکام کی جانب بڑھنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں