پاکستانی آئل ٹینکر ‘کراچی’ نے خام تیل کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کیا، جو دنیا کی اہم گزرگاہ ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے آئل ٹینکر ‘کراچی’ نے خام تیل سے بھرا ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو عبور کیا ہے۔ یہ آئل ٹینکر عمان کے شہر صحار کے قریب دیکھا گیا۔ آبنائے ہرمز دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور ایل این جی کی ترسیل کی اہم گزرگاہ ہے۔
ایران کی جانب سے امریکی اور اتحادی ممالک کے جہازوں پر حملوں کے خطرے کے باعث اس آبی گزرگاہ میں نقل و حرکت محدود ہو چکی ہے، لیکن ایران نے دوست ممالک کے تجارتی جہازوں کو نقصان نہ پہنچانے کا یقین دلایا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور اتحادی ممالک پر دباؤ ڈالا ہے کہ آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت بحال کی جائے، تاہم کسی ملک نے ابھی تک حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔














