ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں تفتیشی افسر اسمبلی طلب

پشاور میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے تفتیشی افسر کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر طلب کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں تفتیشی افسر اسمبلی طلب

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم پیشرفت ہوئی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شریک نہ ہوسکے جبکہ سی سی پی او پشاور، ایڈوکیٹ جنرل اور پراسکیوشن حکام نے شرکت کی۔ سی سی پی او پشاور نے آئی جی خیبرپختونخوا کی جگہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 14 رکنی کمیٹی میں سے صرف 5 اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ کمیٹی نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نامزدگی سے متعلق امور پر غور کیا۔

اجلاس کے دوران تفتیشی افسر کو اسمبلی میں طلب کر لیا گیا۔ ویڈیو شواہد سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کیس میں نامزد کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں