امریکی صدر ٹرمپ کی اپیل پر فرانس، جاپان اور آسٹریلیا نے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، جس سے امریکا کو سفارتی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کے کھلا رکھنے کی اپیل پر اہم اتحادی ممالک فرانس، جاپان اور آسٹریلیا نے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
فرانس نے واضح کیا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہاز مشرقی بحیرۂ روم میں موجود ہیں اور ان کی دفاعی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جاپان نے بھی خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر امریکی مدد سے گریز کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صرف انتہائی ہنگامی حالات میں ہی جاپانی جہاز آبنائے ہرمز بھیجے جا سکتے ہیں۔
آسٹریلیا نے بھی اس وقت مشرق وسطیٰ کے کسی فوجی مشن میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ چین اور نیٹو کے حوالے سے بھی امریکی اپیل پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
سفارتی مبصرین کے مطابق انکار کے بعد امریکا کو سفارتی سطح پر مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔












