ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے روزانہ 7 گھنٹے 19 منٹ کی نیند لازم

ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے کے لیے روزانہ 7 گھنٹے 19 منٹ کی نیند ضروری ہے، تحقیق میں انسولین کی حساسیت اور نیند کے دورانیے کے تعلق کو جانچا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے روزانہ 7 گھنٹے 19 منٹ کی نیند لازم

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک تحقیق کے مطابق، ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے بچاؤ کے لیے روزانہ 7 گھنٹے 19 منٹ کی نیند اہم ہے۔ جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹس ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں انسولین کی حساسیت اور نیند کے دورانیے کے درمیان تعلق کو جانچا گیا۔

تحقیق میں امریکا کے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزمینیشن سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں 23 ہزار افراد شامل تھے۔ نتائج میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران 8 گھنٹے کی نیند لینا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق، 7 گھنٹے 19 منٹ کی نیند سے انسولین کی حساسیت میں بہتری آتی ہے، جو ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نیند کی کمی اور انسولین کی مزاحمت کے درمیان تعلق کو مزید واضح کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں