بھارت کے ریاست اوڈیسہ میں اسپتال میں آگ لگنے سے 10 مریض ہلاک، 5 زخمی

اوڈیسہ کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں آگ کے باعث 10 مریض ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کو آگ کی وجہ بتایا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت: اسپتال میں آگ سے 10 مریض ہلاک، 5 زخمی

بھوبنیشور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے ریاست اوڈیسہ میں ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنے سے 10 مریض ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جب اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں 23 مریض زیر علاج تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریاستی حکام نے واقعے کے بعد متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں