اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ویڈیو جنریشن فیچر شامل کر دیا ہے، جس سے صارفین مختصر ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ویڈیو جنریشن فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین مختصر ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔
کمپنی نے اپنے ویڈیو جنریٹر ٹول سورا کو براہ راست چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سورا کی اپنی ایپ کو چند ماہ قبل لانچ کیا گیا تھا اور یہ فیچر ٹک ٹاک جیسی ویڈیوز تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ اپ ڈیٹ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں اضافہ کرے گی، حالانکہ گوگل جیمنائی سے اسے مقابلہ درپیش ہے۔ چیٹ جی پی ٹی میں پہلے ہی ہیلتھ ہب، اشتہارات، اور سائنس کے سوالات کے ویژول جوابات جیسے نئے فیچرز شامل کیے جا چکے ہیں۔















