رابعہ انعم نے انکشاف کیا کہ معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی، لیکن ذاتی وجوہات پر انکار کر دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی۔
رابعہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میزبان کے سوال پر وہ حیران رہ گئیں اور پہلی بار یہ سوال سننے پر میزبان کی ریسرچ کی تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ایسا ہوا تھا کہ اُس ہوسٹ نے ان کی فیملی سے رابطہ کر کے شادی کی پیشکش کی تھی۔
رابعہ نے مزید کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر انہوں نے اور ان کی فیملی نے شادی سے انکار کیا۔
انٹرویو کے دوران رابعہ نے مذکورہ ہوسٹ کا نام ظاہر نہیں کیا۔















