میٹا نے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر میں اسکام ڈیٹیکشن فیچرز متعارف کرائے تاکہ صارفین مشتبہ سرگرمیوں پر الرٹس حاصل کر سکیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا نے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر میں اسکام ڈیٹیکشن ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو مشتبہ سرگرمیوں پر الرٹس بھیجنا ہے تاکہ وہ محتاط رہ سکیں۔
فیس بک میں صارفین کو مشتبہ فرینڈز ریکوئسٹس سے آگاہ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جہاں مشترکہ دوست نہ ہونے یا حقیقی لوکیشن کی بجائے کسی اور ملک کا نام درج کرنے کی صورت میں الرٹ دیا جائے گا۔
واٹس ایپ میں ڈیوائس لنکنگ وارننگ متعارف کرائی جا رہی ہے جس کا مقصد صارفین کو اسکامرز سے بچانا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو مشتبہ لنکنگ ریکوئسٹ کے بارے میں انتباہ کرے گا۔
میسنجر میں میٹا کی جانب سے ایڈوانسڈ اسکام ڈیٹیکشن فیچر مزید ممالک میں لانچ کیا جائے گا، جس سے نئے کانٹیکٹس کے ساتھ چیٹ کے دوران اسکام سے متعلق رویوں پر انتباہ دیا جائے گا۔















