لاہور کے اچھرہ بازار میں دو خواتین کو جیب کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اچھرہ بازار میں عید کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کی جیب کاٹنے والی دو خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شاپنگ کے دوران شہریوں کے سامان کی چوری کی وارداتوں میں ملوث صائمہ اور نیلم نامی خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ پرس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ خواتین بازار میں رش کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کی جیبیں کاٹتی تھیں۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔














