باجوڑ حملے کے حوالے سے افغان طالبان پر پاکستان کی شدید تنقید

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے بیان کو باجوڑ حملے پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش قرار دیا، جس میں چار شہری شہید ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
باجوڑ حملے میں افغان طالبان پر پاکستان کی شدید تنقید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت اطلاعات نے افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کے بیان کو اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

وزارت کے مطابق افغان طالبان نے باجوڑ ضلع میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار بے گناہ شہری شہید اور پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان افغان طالبان کے سرکاری چینلز کی جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا، ان کی حقیقت داخلی اور عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحد پار سے افغان طالبان کے حملے میں چار شہری شہید ہوئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں